سرسی،20؍دسمبر (ایس او نیوز)سرسی تعلقہ کے جانمنے گرام پنچایت میں ڈیولپمنٹ آفیسر کے طور پر تعینات کرشنپّا ایلوگی کو اینٹی کرپشن بیورو کے افسران نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق سدھیندرا ہیگڈے نامی ایک کسان نے تقریباً 8سال قبل گھر تعمیر کیا تھا۔اس مکان کورجسٹر نمبر ڈالنے کے لئے پی ڈی او کی طرف سے15ہزار روپے رشوت طلب کی جارہی تھی۔ سدھیندرا ہیگڈے نے اس بات کی اطلاع اینٹی کرپشن بیورو کو دے دی۔پھر اے سی بی کی ٹیم نے رشوت خور پی ڈی او کو گرفتار کرنے کےلئے جال بچھایا جس کے بعد سدھیندرا سے رشوت قبول کرنے کے موقع پر دھاوابول کر کرشنپّا کو گرفتار کرلیا۔کاروار اے سی بی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔